جی ایس پی کے ملنے والے درجہ سے فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے ،افتخار بیگ

جی ایس پی کے ملنے والے درجہ سے فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے ،افتخار بیگ

  

اسلام آباد (اے پی پی) ماہر معاشیات مرزا افتخار بیگ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے جی ایس پی کے ملنے والے درجہ سے فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ برطانیہ کا مقصد بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اعتماد بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانوی ماہرین تعلیم سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستانی اساتذہ کو وہاں جدید تکنیک سے روشناس کرایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ برطانوی تاجروں کے لئے پاکستان کوئی نئی جگہ نہیں۔ وہ یہاں سرمایہ کاری کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر معروف تجزیہ کار اور پشاور یونیورسٹی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورے کا اہم مقصد شعبہ تعلیم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں بے شمار مسائل ہیں جن میں کلاس رومز‘ نصاب اور جدید طریقہ تعلیم سے ناآشنائی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی مسائل سے نمٹنے کے لئے مرد اور خواتین اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ نہایت ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -