محکمہ خوارک پنجاب نے کاشتکاروں سے 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی

محکمہ خوارک پنجاب نے کاشتکاروں سے 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) محکمہ خوارک پنجاب نے صوبہ بھر کے کاشتکاروں سے9 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی ہے۔ محکمہ خوارک پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تر جمان نے بتایا کہ کاشتکاروں سے اب تک 9لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جاچکی ہے جبکہ کسانوں میں24لاکھ میٹرک ٹن سے زائد باردانہ تقسیم کیاجاچکاہے جس میں جیوٹ بیگ اور پولی پراپلین تھیلے بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ حکومت نے گندم کی رواں سال خریدار ی مہم کےلئے 35لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیاہے، تاہم محکمہ کے پاس 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کا باردانہ موجود ہے ،جس کے باعث اس مرتبہ باردانے کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ حکومتگندم خریداری مراکز پر زمینداروں اور کاشتکاروں کو تمام سہو لیات بہم پہنچانے کےلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے

مزید :

کامرس -