یورپ کی نسبت پاکستان میں منشیات کے خلافکام کرنا مشکل ہے،قیصر سعید

یورپ کی نسبت پاکستان میں منشیات کے خلافکام کرنا مشکل ہے،قیصر سعید

  

لاہور(پ ر) ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنما اور لاہور فیملی نیٹ ورک اوسلو کے صدر قیصر سعید نے کہا ہے کہ یورپ اور سیکنڈے نیوین ممالک کی نسبت پاکستان میں منشیات کے خلاف کام کرنامشکل ہے شیشہ یورپ میں بھی استعمال ہوتا ہے لیکن وہاں کوئی جرات نہیں کرتا کہ کیفے یا ریسٹورنٹ کے ذریعے منشیات کا استعمال کرے،شیشہ کیفوں کے خلاف سید ذوالفقار حسین نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں یہ بات انہوں نے یوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس کے زیر اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب میں ٹاک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جاوید اقبال،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چائنہ سکیم شہناز ستار،اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -