ڈائریکٹر انفورسمنٹ رنگ روڈ اتھارٹی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا سخت نوٹس

ڈائریکٹر انفورسمنٹ رنگ روڈ اتھارٹی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا سخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ مینجمنٹ رنگ روڈ اتھارٹی لاہور کرنل (ر) عاصم خان کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ اور سی سی پی او لاہور سے10مئی کو جواب طلب کر لیا ہے ۔ سائل ملک زاہد نے ایڈووکیٹ مد ثر چودھری اورارشاد گجر کی وساطت سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ ہربنس پورہ کے قریب اسکا ساڑھے 3مرلے کا پلاٹ ہے جہاں تعمیراتی کام کرنے سے سائل کو مذکورہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے منع کردیا جس پر سائل نے عدالت سے 18مارچ کو حکم امتناہی حاصل کیا اور پلاٹ کی چاردیواری شروع کردی تھی ۔28مارچ کو سائل کا کزن خرم طفیل پلاٹ پر موجود تھا کہ مذکورہ ڈائریکٹر کی ایماءپر شبیر اورلیاقت وغیرہ نے وہاں پر مزدوروں کو ذدوکوب کیا جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم دے رکھا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔