انٹیل کی جانب سے پارٹنر سیٹ ایشیا سلوشنز سمٹ 2014کے لئے مواقع کی تجویز
لاہور( پ ر)ٹیبلٹس، 2 ان1، ڈیسک ٹاپس، سرورز اور IoT، آئندہ 12ماہ پارٹنرز کی ترقی کے اہم نکات کا نمائندہ ہوں گے۔یہ بات انٹیل کے نمائندوں نے سرکردہ ٹیکنالوجی بزنس چینلز کے نمائندگان کو بتائی۔اس ہفتے ایشیا پیسیفک اور جاپان سے 500انٹیل ٹیکنالوجی پارٹنرز انٹیل سلوشنز سمٹ 2014 کے موقع پر سنگا پور میں ایک کانفرنس میں شریک ہوئے۔اس ہفتے کی میٹنگ عالمی ISSشیڈول کی پانچ میں سے چوتھی میٹنگ تھی، جوکہ کمپنی کا سب سے بڑا پارٹنر ایونٹ ہے۔فرہاد پٹیل، ڈائریکٹر ری سیلرز چینل آرگنائزیشن برائے انٹیل ایشیا پیسیفک اور جاپان نے کہا کہ کمپیوٹنگ انڈسٹری تیزی سے تبدیلی کے مراحل سیگز ر رہی ہے۔اس سے کمپنی کے چینل پارٹنرز کے لئے بے شمار مواقع کا اندازہ ہوتا ہے۔’’انٹیل کی حکمت عملی ہے کہ کمپیوٹر کو ہر شکل میں متعارف کروایا جائے۔ ہم انٹیل کی مصنوعات کو نئی مارکیٹس میں لے جا رہے ہیں جیسے 2 ان1 اور IoT تعلیم کے میدان میں ترقی کے نئے امکانات ہیں۔‘‘اسی طرح منی PCاور آل ۔ان۔ون روایتی ڈیسک ٹاپ کی جدید چیلنجنگ شکلیں ہیں اور یہ مارکیٹ میں جوش و خروش میں اضافہ کر رہی ہیں۔‘‘
انٹیل نے آج انٹیل ایٹم پروسیسر E3815 کے خصوصی طور پر تیار شدہ ، پہلی انٹیل NUC پی سی کٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔(کمپنی کے ’’بے ٹرائل آرکیٹیکچر‘‘ پر مشتمل)۔ یہ نیا NUCجس کا ماڈل DE3815TYKH ہے، تھِن کلائنٹ ایپلیکیشنز کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔اس کی خصوصیات میں فین ۔لیس ڈیزائن، آن بورڈ eMMCمیموری اور مختصر حجم کا حامل 4\"x4\" سائز کا مدر بورڈ شامل ہیں۔آن بورڈ eDPکنکٹر کی مدد سے LCDمانیٹر کو آن کر دینے کی صلاحیت کے باعث نیا NUCکیاسک، POSاور ڈیجیٹل سائن ایج کے لئے بہترین ہے۔امید ہے کہ یہ ایشیا کے جدید شہری گھرانوں میں جگہ کی کمی کے باوجود کامیاب ہوں گے۔ یہ نئی پروڈکٹ ڈسٹری بیوشن میں آج سے دستیاب ہو گی۔انٹیل نے اپنی پہلی انٹیل ایجوکیشن 2ان1ڈیوائس کیلئے پہلے APJپارٹنر کا اعلان کر دیا ہے