نہروں پر تھرمل پاور پلانٹ لگا کر سستی بجلی پیدا کی جائے،عابد صدیقی

نہروں پر تھرمل پاور پلانٹ لگا کر سستی بجلی پیدا کی جائے،عابد صدیقی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پوری دنیا تھرکول سے چلنے والے پاور پلانٹ آلودگی کی وجہ سے بند کر رہی ہے جن میں چین سرفہرست ہے جس نے کوئلے سے چلنے والے سارے پاور پلانٹ بند کر دیئے کیونکہ وہاں آلوگی سے دمہ اور دیگر بیماریاں پھیل رہی تھیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ناقابل عمل منصوبے پر زور لگا رہی ہے ان تھرکول منصوبوں میں استعمال ہونے والا کوئلہ آسٹریلیا سے درآمد ہو گا جبکہ پاکستان کا کوئلہ اس میں استعمال نہیں ہو گا ان منصوبوں سے مہنگی بجلی پیدا ہو گی جبکہ پاکستان کو سستی بجلی کی ضرورت ہے اگر مہنگی بجلی ہی بنانی ہے تو ہائیڈرل پاور پلانٹ کیوں نہیں چلائے جاتے جو کہ پہلے سے موجود ہیں اگر ان کو چلایا جائے تو ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -