اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے

  

کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 15 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں سے 4 کروڑ 46 لاکھ ڈالر نکال لئے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر کی مالیت میں ایک کروڑ31 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ،، جس سے ذخائر 11 ارب74 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔ جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 کروڑ 15 لاکھ ڈالر اضافے سے7 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ ادھر کمرشل بینکوں سے 4کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی ذخائر نکلنے کی وجہ سے 4 ارب69 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

مزید :

کامرس -