وزیراعلیٰ پنجاب حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدمات اٹھائیں

وزیراعلیٰ پنجاب حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدمات اٹھائیں

  

لاہور (پ ر) ایوان صنعت و تجارت کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے حلال میٹ ایکسپورٹ کے چیئرمین نصیب احمد سیفی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں کیونکہ اس سے ملک کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ نصیب احمد سیفی نے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی بالخصوص حلال گوشت کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت میٹ ایکسپورٹرز کا ساتھ دے اور ان کے مسائل حل کرے تو حلال گوشت کی برآمد سے ملک کو اربوں ڈالر کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ ایک بیان میں نصیب احمد سیفی نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ وہ لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتوں نے حلال گوشت کی برآمد کی جانب توجہ دی ہوتی تو آج حالات بہت مختلف ہوتے۔

مزید :

کامرس -