ملک کی اہم فصلوں میں کپاس کو ایک اہم مقام حاصل ہے

ملک کی اہم فصلوں میں کپاس کو ایک اہم مقام حاصل ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد( آن لائن) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ اطلاعات تحقیق نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ ملک کی اہم فصلوں میں کپاس کو ایک اہم مقام حاصل ہے زرمبادلہ کمانے اور ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ میں کپاس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے ملک میں اس وقت کپاس کی فصل ماسوائے چنائی کے باقی تمام مراحل مشینی کاشت کے ذریعے طے کرتی ہے۔ زرعی مشینری کی جدید تحقیق نے ڈرل کی کاشت سے بھی آگے نکل کرچوڑے بیڈ کو ٹھیک کرنے اور بجائی کے لیے بیڈ پلانٹرمہیا کردئیے ہیں۔ اس کے ذریعے بیج کی گہرائی اور پودوں کے درمیانی فاصلہ کو حسب ضرورت کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ فردکی سائیڈ کم گہری اور زیادہ ڈھلوان ہونے کی وجہ سے گوڈی کرتے وقت کپاس کے پودوں پر مناسب مٹی چڑھتی ہے ۔ اس سے پودوں کے درمیان جڑی بوٹیاں دب جاتی ہیں اور پودے آندھی سے نہیں گرتے۔
 پانی لگنے کے بعد بیج والی جگہ کی مٹی نیچے گرتی ہے جس کی وجہ سے بیج کا اگاﺅ بہتر ہوتا ہے اور ناغے بھی نہیں پڑتے۔ پانی کی بچت زیادہ ہوتی ہے پٹڑیوں پر کاشت کے لیے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے ۔ مشینی کاشت خشک پٹڑیوں پر کریں۔ مشین سے بیج لگانے کے بعد نالیوں میں پانی کی سطح بیج سے دوانچ نیچے رکھیں ۔ کاشت کے پہلے پانی کے بعد دوسرا پانی لازمی تین تا چار دن کے وقفہ سے لگائیں تاکہ بیج کا اگاﺅ بہتر ہو۔ہاتھ سے بیج لگانے کی صورت میں پہلے نالیوں میں چھ تا سات انچ کی گہرائی تک پانی لگائیں ۔ اس کے فوراً بعد پانی کی سطح سے ایک انچ اوپر ہاتھ سے بیج لگائیں۔ اگر ناغے رہ جائیں تو دوسرے پانی کے وتر میں پورے کریں۔

مزید :

کامرس -