پاکستان ریلویز نے سکریپ فروخت سے 45کروڑ 29لاکھ روپے حاصل کئے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلویز نے سکریپ کے فروخت سے 45کروڑ 29لاکھ روپے حاصل کئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کے اعدادوشمار کے مطابق ریلوے نے مختلف گوداموں میں پڑے ہوئے 10ہزار 855.7ٹن سکریپ کی فروخت سے 45کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل کی ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ سکریپ کی فروخت کے عمل کی شفافیت کیلئے جامع اقدامات کئے گئے تھے تاکہ سکریپ کی فروخت سے زیادہ سے زیادہ پیسے حاصل کئے جا سکیں جو محکمہ کی بحالی اور گاڑیوں کی آمدورفت کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔