ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر پاکستانی روئی کا سب سے بڑا خریدار رہا

ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر پاکستانی روئی کا سب سے بڑا خریدار رہا

  

ملتان(اے پی پی)کپاس کی حالیہ فصل کے اختتامی مراحل پر بھی پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر ملکی روئی کاسب سے بڑا خریداررہا۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے مطابق یکم مئی تک پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے 12584496گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے ملک بھرکی جننگ فیکٹیوں سے 12162321گانٹھ روئی خرید کی تھی۔پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے یکم مئی تک پنجاب سے 9230582گانٹھ جبکہ سندھ سے 3353914گانٹھ روئی خریدی۔

مزید :

کامرس -