سابق ڈائریکٹر حج کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 17مئی تک توسیع
لاہور (نامہ نگار) احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ملوث سابق ڈائریکٹر حج راﺅ شکیل احمدکے جو ڈیشل ریمانڈ میں 17مئی تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکا م کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کردیں۔ راﺅ شکیل پر الزام ہے کہ وہ مختلف بینکوں میں بھاری مالیت کے نو خفیہ کھاتے چلا رہا تھا۔