9ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 5.92فیصد اضافہ

9ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 5.92فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 5.92فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2013ءتا مارچ 2014ءکے دوران 19ارب 8کروڑ 20لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 18ارب ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال مجموعی ملکی برآمدات میں چھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ملکی درآمدات میں 0.86فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملکی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی درآمدات 32ارب 75کروڑ 60لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 33ارب 3کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید :

کامرس -