امریکہ میں تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

امریکہ میں تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ”کاسموپروف“ عالمی تجارتی میلہ لاس ویگاس میں منعقد ہوگا جس میں مینی و پیڈی کیور، باتھ روم کی اشیائ، پرفیومز ، بنیادی مواد و قدرتی مصنوعات، پیکنگ مواد، نگہداشت کی مصنوعات سمیت مختلف اشیاءتیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جس کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ5 مئی 2014ءمقرر کی گئی ہے۔ اتھارٹی کی تفصیلات کے مطابق نمائش میں شرکت کے ذریعے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے مدد حاصل ہوگی جبکہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -