سردا ر ایاز صادق کی حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھائی کی وفات پر تعزیت

سردا ر ایاز صادق کی حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھائی کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(سٹا ف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے ممتاز مسلم لیگی راہنما ءمیاں محمد طارق کے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارہ جا معہ اشرفیہ لاہور میں نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھائی اور مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر حافظ اسعد عبید کے چچا حاجی ولی اللہ کی وفات پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقعہ پر سپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے قومی امور اور عوامی مسائل کے حل کے حوالہ سے گفتگو بھی کی، سردار ایاز صادق نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کو متحدہ علماءبورڈ حکومت پنجاب کے چئیرمین بننے پر مبار کباد دیتے ہوئے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی قیام امن ، فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔جبکہ مولانا فضل الرحیم اشرفی نے سردار ایاز صادق او ر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے "تحفظ پاکستان آرڈیننس" میں دینی مدارس کے بارے میں جو مو¿قف اختیا ر کیا ہے اس پر نظر ثا نی کرے کیونکہ اس کے بارے میں دینی مدارس کے سربراہان میں شدید تشویش اور تحفظا ت پائے جا تے ہیں، حکومت وفاق المدار س سمیت دیگر مسالک کی وفاقوں کو بھی اعتماد میں لے اور ان سے باہمی مشا ورت کرے ۔ سردار ایاز صادق نے اس سلسلہ میں دینی مدارس کے تحفظا ت کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -