حکومت کی طرفسی معیشت کی بہتری کے دعوے باتوں تک محدود ہیں،احمد سعید

حکومت کی طرفسی معیشت کی بہتری کے دعوے باتوں تک محدود ہیں،احمد سعید

  

لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکو مت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے کیے جا نے والے دعوے صرف باتوں کی حد تک ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے حکومت معیشت، لو ڈ شیڈنگ اور امن وامان کی صو رتحال پر قابو نہیں پا سکی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پا نچ سالوں میں اپو زیشن اور پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لیے رکھا اور یہی وجہ تھی کہ پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کرائے اور ان کیمرا بریفنگز ہو ئیں ملک میں مفاہمت کی فضا قائم ہوئی عوام پیپلز پارٹی کے دور کو سنہرا دور گردان رہے ہیں، ایک سال کے دوران عوام کو سوائے دکھوں کے کچھ نہیں ملا اور نہ ہی آگے کوئی بہتری کی امید نظر آ رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -