خلفاءراشدین اُمت مسلمہ کی تمام اُمتوں کی سربراہی کی دلیل ہیں، اشرف آصف
لاہور(سٹا ف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ خلفاءراشدین اُمت مسلمہ کی تمام اُمتوں کی سربراہی کی دلیل ہیں۔ خلافت راشدہ اسلام کا طرہ امتیاز ہے اور حق کی آواز ہے ۔ خلافت راشدہ اس نظام عدل کا نام ہے جس کے دامن میں انسانیت کو اَمن ملا اور دائرہ اسلام وسیع تر ہوتا چلا گیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ اہلسنت مہم کے دوران ٹیکسالی گیٹ لاہور میں کھسہ مارکیٹ میں منعقد ہونے والے سالانہ خلفائے راشدین سیمینار میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حق چار یار کی صدا کائنات کی آفاقی صدا ہے۔ چاروں خلفائے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات اور فیوض و برکات کو امت تک پہنچانے کا ایک مستند اور جامع ذریعہ ہیں حضرت صدیق اکبر ، حضرت فاروق اعظم ،حضرت عثمان غنی ، حضرت مولا علی رضی اللہ تعالی عنہم میں سے ہر ایک ہی اعلی صفات کے مظہر اور منبع رشد ہدایت ہیں ۔ ان میں جو خلافت کی ترتیب ہے وہی فضیلت کی ترتیب ہے ۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ تمام خلفاءراشدین کےلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ سیمینار میں صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ،مولانا بشارت صدیق ہزاروی،سید محمد خرم ریاض شاہ،محمد عارف قادری اور دیگر علماءکرام نے بھی خطاب کیا ۔
ف