عمران خان کے سابق چیف جسٹس اور میڈیا پر الزامات قابل مذمت ہیں،ذاکرالرحمن صدیقی
لاہور(پ ر) عمران خان کی طرف سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور میڈیا پر الزامات قابل مذمت ہیں موجودہ چیف جسٹس سابق چیف جسٹس پر توہین آمیز الزامات کا نوٹس لیں 11 مئی کا ایجنڈا عمران خان کا اپنا نہیں بلکہ اسے استعمال کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی اور جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا چیف جسٹس ایک حلقے کے نوٹس کی بجائے خیبر پی کے سمیت تمام حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لیں ۔
اور 11 مئی کے احتجاج پر ہونے والے اخراجات کا بھی نوٹس لیا جائے
تا کہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ بے دردی سے استعمال ہونے والی رقم کہاں سے آئی انہوں نے کہا کہ طالبان بارے عمران خان اور طاہرالقادری کا سخت موقف ہونے کے باوجود دونوں رہنماﺅں کا کسی بات پر اکٹھے ہونا سوالیہ نشان ہے۔