مولانا عبدالستار نیازی کی زندگی عجز وانکساری کا عملی نمونہ تھی، صاحبزادہ ناصر جمیل

مولانا عبدالستار نیازی کی زندگی عجز وانکساری کا عملی نمونہ تھی، صاحبزادہ ...

  

لاہور(سٹا ف رپورٹر)مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی کی زندگی خودی داری اورعجز وانکساری کا عملی نمونہ تھی۔عشق رسول سے سر شار ہو ملک میں نظام مصطفیﷺ اور مقام مصطفیﷺ کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔پھانسی کی سزا سن کر بھی اصولوں کو نہ چھوڑا۔قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے قافلے کے سالاروں میں شامل تھے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی،علامہ پیر غلام محی الدین سلطان،نورالمصطفیٰ نورانی،قاری محمد بشیر اعوان ،قاری محمد بلال رضوی نے مجاہدملت کے سالانہ یوم وفات کے موقعہ پر انکے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ الگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ناصر جمیل ہاشمی نے کہا کہ مجاہد ملت کی زندگی ایک ولی کامل کی طرح گزری ۔وہ گئی بار پارلیمنٹ کے رکن اور وزیر رہے لیکن انکے انتقال کے وقت انکی جائیداد میں کچھ بھی نہ تھا۔انکے دل میں خوف خد ا تھا وہ نمود نمائش کے قائل نہ تھے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اکابر کے مشن کی تکمیل کے لئے جدوجہد تیز کردیں۔ علامہ پیر غلام محی الدین سلطان نے کہا کہ مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی قیام پاکستان کے بانیوں میں شریک تھے۔انہوں نے نوجوانوں کی قیادت کرتے ہوئے تحریک پاکستان میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قیام پاکستان بعد ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لئے انکی جد وجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔نورالمصطفیٰ نورانی نے کہا کہ مجاہد ملت اتحاد مسلمین کے داعی اور عقیدہ اہلسنت کے حقیقی محافظ تھے۔گولیوں کی بو چھاڑ میں بھی انہوں نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی تحریک کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گھیرا ہو ا ہے۔ عوام لوڈ شیڈنگ ،بے روز گاری،مہنگائی اور بد امنی جیسے مسائل سے دو چار ہیں۔فوج جیسے مقدس ادارے پر بیرونی اشاروں پے تنقید کرکے اسے متنازعہ بنانے کی سازشیں جاری ہیں۔ایسے حالات میں ہمیں مجائد ملت کی زندگی سے راہنمائی لینا ہو گی۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -