ریلوے اسٹیشن چھانگا مانگاکے گردخوبصورت پودے لگائے جائے گیں،حیات حسن

ریلوے اسٹیشن چھانگا مانگاکے گردخوبصورت پودے لگائے جائے گیں،حیات حسن

  


چھانگا مانگا (نامہ نگار)شہریوں کو صحت مند ماحول اور تفریحی سہولیات کی فراہمی ریلوے اسٹیشن چھانگا مانگا کے ساتھ پھرپور شجرکاری کی گئی اور چھانگا مانگا میں خوبصورت پارک بنایا جا رہا ہے ہے جہاں پر قمیتی آٹھ سو سے زائد زبیائشی پودے مسلم لیگی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی ہدایت پر لگائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈوثرنل فارسٹ آفیسر قصور چوہدری حیات حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جنگل چھانگا مانگا اورسبزہ ہماری زمین کا حسن ہے پھولدار درخت اور جنگل میں لگائے درخت زمین کا زیور اور شفاف قدرتی ماحول کو ممکن بناتا ہے ان نعمتوں کو سنبھالنا چھانگا مانگا کے شہریوں کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنانا ہو گا جنگل کی حفاظت ہر شہری اپنا فرض سمجھے تو ٹمبر مافیا کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا ،نیشنل پارک چھانگا مانگامیں آئے ہوئے حمزہ شہباز نے سیکریڑی جنگلات جاوید اکبر کو خصوصی ہدایت کی کہ چھانگا مانگا کو خوبصورت بنانے کیلئے ریلوے ٹریک اور اسٹیشن کے سامنے بھر پور پودے لگائے جائیں گے ،چوہدری حیات حسن نے بتایا کہ سیکریڑی جنگلات نے پودوں کی حفاظت کیلئے چوکیدار اور گارڈ ز لگانے کا حکم دیا ہے ،اور پودوں کو دینے اہتمام بھی محکمہ جنگلات چھانگا مانگا کرے گا مہتابی جھیک کے حوالے سے انکا کہنا تھا حمزہ شہباز جھیل کو مزید دلچسبی رکھتے ہیں جنہوں نے ہدایات سیکریڑی جنگلات جاوید اکبر کو جاری کر دی ہیں ،جنہوں نے مہتابی جھیل کو پاکستان میں سیروتفری کیلئے مثالی جھیل بنانے کیلئے اسٹیمیٹ بنا کر بھیج دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -