پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 200نجی سکولوں سے پاٹنر شپ کرے گی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 200نجی سکولوں سے پاٹنر شپ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ’’فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول‘‘ میں توسیع کے آٹھویں مرحلے میں 200 نجی سکولوں سے پارٹنرشپ کرے گی اس سلسلے میں 155 سکولوں سے پارٹنرشپ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اس پارٹنر شپ سے ہزاروں مزیدبچوں کو مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہو گیاس وقت’’ فاؤنڈیشن ایسسٹڈسکول‘‘ پروگرام کے تحت صوبے کے 36 اضلاع میں 21 سو سے زائد پارٹنر سکولوں میں 12 لاکھ سے زائد طالب علم مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ’’فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول‘‘ پروگرام کے تحت پارٹنر شپ کے لئے منتخب ہونے والے سکولوں کے ساتھ معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے علاقائی دفتر راولپنڈی میں منعقد ہوئی چیئرمین پیف راجہ انور مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنے تقریب میں بتایا کہ پیف نے آؤٹ آف سکول بچوں کی مفت تعلیم کا سب سے بڑا پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے اسی طرح میٹرک میں زیر تعلیم طالب علموں کے لئے مفت ووکیشنل ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔