سٹی گورنمنٹ سکول سلامت پورہ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

سٹی گورنمنٹ سکول سلامت پورہ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ سلامت پورہ‘ لاہورکے طلباءاور اساتذہ نے نظریہپاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹارز کالج آف آرٹس‘ شاہدرہ‘ جامعہ قادریہ نصیر العلوم ‘ گلشن حیات پارک‘ شاہدرہ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ نواز آباد‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ نوازش آباد‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ کلال اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ڈھڈیال چاہڑ‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔