بے گناہ انجینئرزاورکنٹریکڑز سے زیادتیوں کے ازالے کا مطالبہ

بے گناہ انجینئرزاورکنٹریکڑز سے زیادتیوں کے ازالے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پراونشل بلڈنگ ڈویثرن لودھراں میں بے گناہ انجینئرز،سب ڈویثرنل آفیسرز،سب انجینئرز اور کنٹریکڑز کے ساتھ ہو نے والی زیادتیوں کا فوری ازالہ کیا جائے اور ان بے گناہ ملازمین کے خلاف بغیرانکوائری قائم جھوٹے مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارمتحدہ ایکشن کمیٹی مواصلات وتعمیرات پنجاب کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں مواصلات وتعمیرات پنجاب کے انجینئرز۔ڈپلومہ انجینئرز۔ایپکا۔لیبریونین اورکنٹریکڑزکے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی اورحکوت اور آینٹی کرپشن کے رویے پرانتہائی غم و غصے کااظہارکیا گیا۔اجلاس میں انجینئرزصفدر رضا (چےئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ) حبیب الحق رندھاوا،صفدر حسین صدر، قاضی محمد عارف سیکرٹری جنرل ،نذر محی الدین ڈار سیکرٹری جنرل ایپکا، خالد ےٰسین سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن،محبوب عالم سیکرٹری جنرل ورکر یونین۔ شاہد ندیم اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لوھدراں 2005میں تعمیر کیا گیااور انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ آج 2014 میں اُس کے کا م کی کوالٹی چیک کی جا رہی ہے۔ اور آپریشن تھیٹر میں خراب مشینری کی ذمہ داری بھی بغیر کسی انکوائری کے محکمہ مواصلات و تعمیرات پر ڈال دی گئی ۔