کوٹ عبدالمالک،بوسیدہ پائپ لائنوں کے باعث آلودہ پانی پینے سے شہری بیمار ہونے لگے
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی )مر کزی انجمن تا جران کو ٹ عبدالمالک کے صدر الحاج میاں عبدالرزاق ،رانا محمد اکرم ،میاں امتیاز سرور ،شکیل ،صادق بٹ ،محمد سعید مغل ،را نا محمد حسین ،محمد افضل چوہدری ،ڈاکٹر ابرار احمد ،ڈاکٹر خا دم حسین اقراء سکول والے ، ڈاکٹر حا جی عبدالمتین ،علا قہ کی معروف مذہبی سما جی شخصیت الحاج صاجزادہ پیر سید سیف اللہ شاہ بخا ری ،سید شرافت شا ہ رضوی ،حاجی محمد بو ٹا مسلم لیگ (ن) شرقپورخورد،سید منظور حسین شاہ ،حاجی شرافت علی امیدوار کو نسلر ،جما عت اسلا می تحصیل فیروزوالہ کے امیر امجد علی ساجد ،منظور احمدخاں اخبار والے ،چو ہدری مظفر علی بھٹی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،محمد نوید مدنی ،پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما ء سنٹرل اگزیکٹو کمیٹی ممبر ملک جا وید شہبا ز ہیرا ،القرآن کمیٹی کے صدر چوہدری مشتاق احمد کھو کھر ،مسلم لیگ (ن) کے سینئرنائب صدر شا کر حسین انصاری ،مرزا محمد طا رق سابق کو نسلر کو ٹ عبدالمالک شرقپو خورد کے علا قوں میں واٹر سپلائی کے پا ئپ بو سیدہ ہو جا نے کی وجہ سے پینے کے پا نی میں گندا پا نی شا مل ہو رہا ہے لو گ گندا پا نی پی رہے ہیں اور متعدد بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اس سے قبل کئی انسان گندا پا نی پینے کی وجہ سے زندگی کی با زی ہا ر گئے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈیسی او شیخو پو رہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ یہاں کی نئی پا ئپ لا ئن بنوائی جا ئیں ۔