آلو کی برآمد پر25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی

آلو کی برآمد پر25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی

  

                                                کراچی (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آلو کی برآمد پر25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی۔ جبکہ آلو کی درآمد پر سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت آلو کی درآمد پر تمام ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کردیا ہے۔ جبکہ آلو کی برآمد پر 25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جو کہ 5 مئی سے 31 جولائی 2014 تک لاگو رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔ جس میں آلو کی ذخیرہ اندوزی اور آلو کی برآمد کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتایا گیا تھا۔ آلو کی برآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے رمضان کے مہینے سے پہلے مارکیٹ میں آلو کی قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -