عالمی بینک نے پاکستان میں اصلاحاتی پروگرام تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پاکستان میں اصلاحاتی پروگرام تسلی بخش قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                            کراچی (این این آئی) عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ آئندہ 5سال کے دوران بھی11 ارب ڈالر کا قرض دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر رشید بن مسعود نے بتایا کہ ورلڈ بینک میں پاکستان ڈے منایا گیا، جس میں عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام کو تسلی بخش قرار دیا، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسکے علاوہ بھی آئندہ 5سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا قرض دیا جائیگا۔ رشید بن مسعود نے بتایا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے 60 کروڑ ڈالر کا قرض دیا گیا ہے جبکہ اقتصادی ترقی بڑھانے کیلئے 40 کروڑ کا قرض منظور کیا گیا۔

مزید :

کامرس -