کپتان کا سونامی بدنامی کے بعد گمنامی کی قبرمیں اترگیا،اقبال سندھو

کپتان کا سونامی بدنامی کے بعد گمنامی کی قبرمیں اترگیا،اقبال سندھو
 کپتان کا سونامی بدنامی کے بعد گمنامی کی قبرمیں اترگیا،اقبال سندھو
کیپشن: iqbal sindhu

  

 لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ عمران خان پرویز مشرف کے بعد طاہرالقادری کی گودمیں بیٹھ گئے ۔ ان کی تحریک حکومت نہیں جمہوریت کیخلاف جنگ تصورکی جائے گی ۔کپتان عمران خان کا سونامی بدنامی کے بعد گمنامی کی قبرمیں اترگیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین انتخابات میں ہونیوالی شکست کاانتقام جمہوریت سے نہیں لے سکتے۔پی ٹی آئی والے شوق سے احتجاج کریں یادھرنادیں مگرانہیں عوام کوگمراہ اورمایوس کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔خیبرپختونخواہ میں اقتداراوراختیار کے باوجود عمران خان اوران کے ٹیم ممبرزعوام کو ڈیلیورکرنے میں ناکام رہے۔اپنے ایک بیان میں اقبال سندھو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے دھاندلی کیخلاف تحریک کی آڑمیں منتخب حکومت کوبلیک میل کررہے ہیں ،ان کامقصد جمہوریت کوڈی ٹریک کر ناہے۔روشن خیال عمران خان جس جمہوریت کی بات کرتے ہیں انہیں اس ''جمہوریت ''کی تعلیم وتربیت ان کے آقا آمر پرویز مشرف نے دی تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -