مسلم لیگ(ق) کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

مسلم لیگ(ق) کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا ...
 مسلم لیگ(ق) کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیا ں نکالے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے جس کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گے اور اس کے بعد صوبے بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد ہم دیگر صوبوں اور ملکر بھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں گے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی سے دشمنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور جو لوگ پاک فوج کے خلاف ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر مہم چلا رہے ہیں ان کے لیے بھی یہ واضح پیغام ہوگا کہ ساری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ملک کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا، چاہے وہ زلزلہ ہو سیلاب یا پھر جنگیں ہوں فوج ہر وقت ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کی سلامتی کا ادارہ ہے اور ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم سب اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں

مزید :

قومی -اہم خبریں -