اقبال ٹاﺅن پولیس نے ڈکیتی کو چوری بنا کر مقدمہ درج کر لیا

اقبال ٹاﺅن پولیس نے ڈکیتی کو چوری بنا کر مقدمہ درج کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم سیل ) اقبال ٹاون پولیس نے ڈکیتی کی ورادات کو چوری میں بدل دیا۔ گزشتہ روز کالم نویس خالد مجید بھٹی نے اقبال ٹاون پولیس پر الزام عائد کیاہے کہ پولیس نے جان بوجھ کر ڈکیتی کی واردات کو چوری کا رنگ دے کر مقدمہ نمبر 435/14 مورخہ 30/3/14 زیردفعہ 379/356 پ درج کرلیا حالانکہ پولیس کو ڈکیتی کی واردات سے آگاہ کیاتھا۔ سماجی رہنما نے بتایا میں کہاکہ وہ فیملی کے ہمراہ موہنی روڈ پر شادی سے فارغ ہوکراپنے گھرجہانزیب بلاک اقبال ٹاون پہنچاہی تھاکہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوگاڑی کے آگے آ کر رکے ، پستول اس کی کنپٹی پر رکھ دیااورجان نے ماردینے کی دھمکی دی ۔اسی دوران اس کی ہمشیرہ جو لندن سے پاکستان آئی ہوئی ہے اس کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کا زبردستی پرس چھین لیااور فحش گالیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پرس میں 3جوڑے ڈائمنڈ ٹاپس، طلائی زیورات دوعدد کڑے چھ عدد چوڑیاں وزنی بارہ تولہ نقدی رقم پتیس ہزار روپے، سٹور کارڈز پانچ عدد اور لندن کی واپسی ٹکٹ تھی ۔ تمام اشیا کی مجموعی قیمت پندرہ لاکھ چالیس ہزار روپے بنتے ہے جو ڈاکولے اڑے ۔ پولیس کو فوری اطلاع دی گئی جو کہ تاخیر سے پہنچی ،واردات کوچوری میں تبدیل کرکے مقدمہ درج کرلیا جوکہ ناانصافی ہے اور کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ہے۔ کالم نویس خالد مجید نے وزیراعلیٰ (پنجاب ) سے مطالبہ کیا کہ پولیس اقبال ٹاون کے خلا ف کارروائی کرکے داد رسی کی جائے کیونکہ پولیس نے حقائق کو توڑ مروڑ کر مقدمہ کو درست سمت درج نہ کیاہے،داد رسی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -