کوٹ لکھپت،درجنوں وارداتوں میں ملوث 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کوٹ لکھپت،درجنوں وارداتوں میں ملوث 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم سیل)ایس ایس پی انوسٹی گیشن چودھری عبدالرب کے حکم پر انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت زاہد سلیم اور ان کی ٹیم نے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 7 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون ملزمہ بھی ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن زاہد سلیم کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک عورت زاہدہ پروین اور دیگرملزمان میں سرغنہ اکمل اور اصغر وغیرہ کے نام شامل ہیں،گرفتارملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاﺅن ، نصیر آباد، فیکٹری ایریا، نشتر کالونی سمیت غالب مارکیٹ کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید ریکوری کے لئے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -