پنجاب ، 24گھنٹوں میں 545ٹریفک حادثات ،455افرادشدید زخمی
لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 545ٹریفک حادثات میں455افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ208افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں245ڈرائیورز ،09م عمرڈرائیور،351مسافراور71پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ107ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت114متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد64حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 39حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل667متاثر ہونے والوں میں سے546مرد اور121خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر415موٹر سائیکلز57آٹو رکشے66موٹر کاریں34مسافربس18ٹرک، اور63دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔