ہائیکورٹ ،4 سٹینو گرافرز کی پرسنل اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی

ہائیکورٹ ،4 سٹینو گرافرز کی پرسنل اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 4 سٹینو گرافرز کو گریڈ 17 میں پرسنل اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ہائیکورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن عدالت جڑانوالہ کے سٹینو گرافر محمد اقبال، سیشن عدالت ملتان کے افتخار محمود، سیشن عدالت گوجرانوالہ کے ساجد ادریس اور فیصل اآباد کی سول عدالت کے راحیل عاصم کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر لاہور ہائیکورٹ میں پرسنل اسسٹنٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ان چاروں پرسنل اسسٹنٹس کو 2 سال عبوری مدت کیلئے ہائیکورٹ میں تعینات کیا جائیگا، تسلی بخش کارکردگی ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انکی تعیناتی کی مدت میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں پرسنل اسسٹنٹس کو 6 مئی تک ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ برانچ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 عہدے پر ترقی

مزید :

علاقائی -