رجسٹرارلاہورہائیکورٹ کامختلف برانچوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

رجسٹرارلاہورہائیکورٹ کامختلف برانچوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار محبوب قادر شاہ نے ہائیکورٹ کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور عدالت کے تمام داخلی و خارجی دروازوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے چار دن قبل سیشن جج قصور محبوب قادر شاہ کو ہائیکورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کیا تھا، رجسٹرار ہائیکورٹ محبوب قادر شاہ نے گزشتہ روزہائیکورٹ کے تمام داخلی و خارجی دروازوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ رجسٹرار محبوب قادر شاہ نے ہائیکورٹ کی آئی ٹی برانچ، سٹاف برانچ، سکیننگ برانچ سمیت دیگر برانچوں کا بھی دورہ کیا۔

مزید :

علاقائی -