ریلوے اسٹیشن موٹرسائیکل سٹینڈمیں موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات غائب

ریلوے اسٹیشن موٹرسائیکل سٹینڈمیں موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات غائب

  

لاہور(کر ائم سیل)نولکھا کے علاقے ریلوے اسٹیشن پر قائم موٹرسائیکل سٹینڈمیں شہریوں کی کھڑی ہونیوالی درجنوں موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات غائب ،شہر ی سراپا احتجاج بن گئے۔بتایاگیاہے کہ نولکھا کے علاقے میں اپنے اہل خانہ اوررشتے داروں کوٹرین پر چڑھانے کے لئے آنے والے درجنوں افراد نے گزشتہ روزپولیس کے خلاف شدیداحتجاج کیا ۔ان کاکہناتھا کہ جب اسٹیشن سے باہر آئےں توموٹرسائیکل سے سامان اورپرزہ جات غائب ہوتے ہیں۔ کئی بار اسٹینڈوالوں کو شکایات کی مگرانہوں نے پولیس کے اہلکاروں پر چوری کرنے کا الزام لگادیا،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے انکوائری کامطالبہ کےا ہے۔

مزید :

علاقائی -