اچھرہ، اہل علاقہ کا سرچ آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور(کرائم سیل) اچھرہ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاریوں پر لواحقین نے تھانے کے باہر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ،بتایا گیا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاﺅن طارق عزیز کی جانب سے اچھرہ پولیس کو ہدایت جاری کی گئیں تھیں کہ وہ علاقے میں سرچ آپریشن کریں جس پر تھانہ اچھرہ کے ایس ایچ او انسپکٹر احسان اشرف بٹ نے پولیس کی نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے نام پر چند مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لیکر تھانے بند کر دیا ۔مذکورہ افراد کے لواحقین نے ایس ایچ او کو بتایا کہ ان کے بچے بیگناہ ہیں ان کو چھوڑ دیا جائے مگر ایس ایچ او کا موقف تھا کہ اس کو ایس پی ماڈل ٹاﺅن طارق عزیز کی جانب سے ہدایت ملی ہیں کہ وہ مشتبہ افراد کو گرفتار کریں اس لئے وہ بے بس ہے کچھ نہیں کر سکتا ۔جس پر اہل علاقے کی بڑی تعداد نے اکٹھے ہو کر تھانہ اچھرہ کے باہر پولیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اونعرے بازی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے بیگناہ ہیں ان کو فوری رہا کیا جائے رات گئے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا