شہر بھر میں سرچ آپریشن 238سے زائد افراد زیرحراست تفتیش جاری

شہر بھر میں سرچ آپریشن 238سے زائد افراد زیرحراست تفتیش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کی ہدایت پر شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔سرچ آپریشن اقبال ٹاؤن،صدر،سٹی اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنزمیں کیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران گھروں، ہوٹلوں، سراؤں،ورکشاپس اور مدارس کے سینکڑوں افراد کے کوائف چیک کیے گئے جن میں سے متعدد مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کی سربراہی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقہ خان کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 3ڈی ایس پیز،7ایس ایچ اوزاور200اہلکارشامل ہوئے اورQRFکے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 300گھروں کے کوائف چیک کیے گئے اور 120افرادکو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔ایس پی صدراویس ملک کی سربراہی میں تھانہ ہنجروال کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں01ڈی ایس پی،03ایس ایچ اوز،200جوانوں اورQRFکے جوانوں نے بھی حصہ لیا ۔سرچ آپریشن کے دوران100 گھروں،05 گودام اور03 مدارس میں سینکڑوں افراد کے کوائف چیک کیے گئے جس میں سے79 افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فرخ رضا کی سربراہی میں تھانہ شیرا کوٹ،شاہین آباد اور بند روڈ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں02ڈی ایس پیز،01اے ایس پی،04ایس ایچ اوز،150جوان اورQRFکے 40جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 78گھروں کے200سے زائد افراد کے کوائف چیک کیے گئے اور 30مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ایس پی سٹی امتیاز سرور کی سربراہی میں بلال گنج کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں04ڈی ایس پیز،9ایس ایچ اوز،200جوانوں اورQRFکے جوانوں نے بھی حصہ لیا ۔سرچ آپریشن کے دوران100گاڑیوں اور100ورکشاپس کے کوائف چیک کیے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنزراناعبدالجبارکا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن ملک میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر کیا گیاجو کہ شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہوگا شہر کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور لاہور پولیس کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

مزید :

علاقائی -