ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  

                                   لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وار داتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرا ئع کے مطابق شاد باغ عامر روڈ کے رہا ئشی کا مران کے گھر سے تین ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ساڑھے چار لاکھ کی نقدی اورزیورات لوٹ لئے ۔نواں کوٹ جعفریہ کالونی کی رہا ئشی نجمہ بی بی کے گھر سے دو ڈاکو تین لاکھ، شیرا کوٹ بند روڈ کے رہا ئشی ندیم کے گھر سے سے تین ڈاکو ساڑھے تین لاکھ ،شمالی چھا ﺅنی آفیسر کالونی کے رہا ئشی آصف کے گھر سے دو ڈاکو چار لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لیکر فرار ہو گئے جبکہ ملت پارک ملتان روڈ پر واقع وقاص کی دکان سے دو ڈاکو ایک لاکھ ساٹھ ہزار،ٹاﺅن شپ میں واقع فیملی کلینک سے دو ڈاکو دس ہزاراور انارکلی مچھلی منڈی میں واقع قاسم کی دکان سے دو ڈاکو 40ہزار کی نقدی اور مو بائل لے گئے۔ مصری شاہ گھوڑے شاہ دربار کے قریب سعید سے 60ہزار،مسلم ٹاﺅن کیمپس پل کے سامنے دانش سے دو لاکھ،  با غبانپورہ میں تیمورسے 15ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔علاوہ ازیں اچھرہ جامع اشرفیہ کے گیٹ سے فوڈ سیفٹی آفیسرپنجاب اعجاز نواز کی سرکاری کرولا،ڈیفنس بی میں طارق شیرا کوٹ سے گوہر اعجاز ،گلشن اقبال سے شہباز ،اور گوالمنڈی سے رمضان کی گاڑیاں اور اسلام پو رہ سے منظور،اور شرافت،گوالمنڈی سے رفیق،سول لائن سے گلشن،قلعہ گجر سنگھ سے فاروق،نو لکھا سے عمران،با غبانپورہ سے امیر خان،ہربنس پو رہ سے طارق اور بھا ٹی گیٹ سے رانا ریاض کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لی گئیں -

مزید :

علاقائی -