ماں کی آنکھ کے سامنے قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے

ماں کی آنکھ کے سامنے قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے
ماں کی آنکھ کے سامنے قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے
کیپشن: saleem

  

لاہور(ملک خیام رفیق)شادباغ کے علاقہ میں ماں کی آنکھوں کے سامنے قتل ہو نے والے پر اپرٹی ڈیلر کی نعش پو سٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،مقتو ل کاجنا زہ اٹھنے پرگھر میں کہرام بر پاہو گیا ،بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کر نے پر دوسرے بھا ئی کوبھی قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔تفصیلا ت کے مطا بق شا د با غ کے علا قہ ٹوکے ولا چو ک خیر دین پا رک کا رہا ئشی 35سالہ سلیم شیر انوالہ گیٹ میں حا فظ نعیم ،فہیم وغیرہ کے ساتھ پراپر ٹی ڈیلر کا کا م کر تا تھا مگر کاروباری رنجش کی بنا پر ان سے علیحدہ ہو گیا۔وقوعہ کے وقت مقتول سلیم اپنی والدہ رفعت بی بی اور چھوٹے بھائی عامر کے ہمراہ داتا دربار سلام کرنے کے بعد گھر آرہا تھاکہ گھات لگائے ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کنپٹی پر گولی لگنے سے سلیم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔رات گئے مقتول کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مقتول کی لاش پورٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی جسے سینکڑوں سو گواران کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی طر ف سے آج صبح کارروائی کرنے پر قتل کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں جبکہ پولیس ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہیں کر سکی۔ مقتول کی ما ں نے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں ملزمان کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں ،اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -