انجینئر خلیل احمد خاں ”ایڈناک“ ابوظہبی کے ہیڈ آف سپلائی چین اینڈ ہیڈ آف پروجیکٹس انتقال کر گئے

انجینئر خلیل احمد خاں ”ایڈناک“ ابوظہبی کے ہیڈ آف سپلائی چین اینڈ ہیڈ آف ...

  

لاہور(پ ر) انجینئر خلیل احمد خاں فرزند ارجمند پروفیسر حمید خاں (سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب)، امریکی ریاست پنسلوینیا میں مختصر علالت کے بعد 2مئی 2014ءکو انتقال کر گئے۔ ایصال ثواب کے لئے دعا ان کی رہائش 804-Wڈیفنس سوسائٹی لاہور، عصر اور مغرب کے درمیان 4مئی 2014ءکو ادا کی جائے گی۔ مرحوم خلیل احمد خاں تحریک آزادی کے سرخیل مولانا ظفر علی خاں، پروفیسر محمود احمد خاں رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد دکن اور مولانا حامد علی خاں(شاعر و دانشور) کے بھتیجے تھے اور سعید احمد خاں(داﺅد ہر کولیسز) جمیل احمد خاں(نیشنل بنک) کے چھوٹے بھائی اور وقار احمد خاں(پی ایس او) ڈاکٹر منصور احمد خاں (فی فکس ایریزونا) اور ڈاکٹر ممتاز احمد خاں(نیو یارک اپ سٹیٹ کے بڑے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -