فخرو بھائی بتائیں کہ ریاض کیانی اور رمدے نے قوم سے کیا کِیا، اعجاز چودھری

فخرو بھائی بتائیں کہ ریاض کیانی اور رمدے نے قوم سے کیا کِیا، اعجاز چودھری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پوری قوم موجودہ حکومت کو مسترد کر چکی ہے 11مئی کو حکومت کی ایک سالہ ناقص کارکردگی سب کے سامنے لائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں انصاف لائرز فورم کے وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں نتائج روک کر انہیں تبدیل کیا گیا. فخرو بھائی استعفی دے کر گھر نہ بیٹھیں بلکہ عوام کو بتائیں کہ ریاض کیانی اور رمدے صاحب نے قوم کے ساتھ کیا کچھ کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف گڈ گورننس اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بجائے خواجہ آصف کے پیچھے چھپ گئے ہیں، تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے اس کا قائد عمران خان وڈیرہ، جاگیردار اور سرمایہ دار نہیں بلکہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری قوم موجودہ حکومت کو مسترد کر چکی ہے گیارہ مئی کو حکومت کی ایک سالہ ناقص کارکردگی سب کے سامنے لائیں گے، اس موقع پر انصاف لائرز فورم کی طرف سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اعجاز چودھری

مزید :

صفحہ آخر -