لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی حکم کیخلاف درخواست خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی حکم کیخلاف درخواست خارج کر دی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی حکم کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے، جسٹس منصور علی شاہ کا 4 صفحات مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔صدر مملکت نے ستمبر2013میں وفاقی ٹیکس محتسب کا ایک حکم کالعدم قرار دیا تھا جس کے تحت محتسب نے ایک عام شہری کی درخواست پر ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس بے قاعدگیوں کو دور کرنے اور فنانس ایکٹ 2002 کے ٹیکس سلیب بہتر کرنے کی ہدایت کی تھی، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب صرف متاثرہ فریق کی درخواست پر ایف بی آر کیخلاف شکایت حکم دے سکتا ہے۔ فیصلے کے مطابق عام شہری نے اپنی شکایت میں فنانس ایکٹ 2002کی دفعات کو بھی چیلنج کیا تھا جبکہ محتسب پارلیمنٹ کے منظور کردہ ایکٹ کیخلاف شکایات پر حکم نہیں دے سکتا، عدالتی فیصلے میں وفاقی ٹیکس محتسب پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو پارلیمنٹ کے شعور اور قابلیت پر رائے زنی کا اختیار نہیں، فیصلے کے مطابق صدر مملکت نے قانون کے مطابق ٹیکس محتسب کا حکم کالعدم قرار دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -