مسیحی برادری پر مسلم عائلی قوانین کا اطلاق لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مسیحی برادری پر مسلم عائلی قوانین کا اطلاق لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ملک میں مسیحی برادری پر مسلم عائلی قوانین کے اطلاق کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسیحی برادری کیلئے علیحدہ قانون سازی کے حوالے وزارت قانون کو ہدایات جاری کی جائیں۔ یوحنا آباد کے رہائشی امین مسیح نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید موقف اختیار کیا ہے کہ ملک بھر میں مسیحی برادری پر مسلم عائلی قوانین کا اطلاق کیا جا رہا ہے اور مسیحی افراد کے خاندانی تنازعات کے حل کیلئے مسلم عائلی قوانین کے تحت فیصلے جاری کیا جا رہے ہیں جو مسیحی برادری کی روایات کیخلاف ہیں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسیحی افراد کے طلاق، خرچے کے دعویٰ اور دیگر خاندانی تنازعات کی سماعت کیلئے مسیحی طلاق ایکٹ 1869 لاگو ہوتا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور کی فیملی عدالت نے مسلم عائلی قانون کے تحت اسکی بیوی کے حق میں خرچہ کا دعویٰ جاری کیا ہے۔

عائلی قوانین

مزید :

صفحہ آخر -