21سول ججز کا تین روز ہ تربیتی کورس 5 مئی سے شروع ہو گا

21سول ججز کا تین روز ہ تربیتی کورس 5 مئی سے شروع ہو گا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 21سول ججز کا تین روز ہ تربیتی کورس 5 مئی سے شروع ہو گا جس میں ججز کو دیوانی نوعیت کے مختلف قوانین پر تربیت دی جائیگی۔ سول ججز کیلئے تربیتی کورس کا آغاز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ تربیتی کورس کیلئے سول جج رانا سہیل، علی قذافی، نصیرعباس،قاسم علی بھٹی، محمد ایوب گل،عرفان صفدر ، کاشف جاوید ، یاسر حسین، حیدرعلی عارف، جاوید اقبال ،شہنشاہ رضا کمال، امیر نذیر اعوان، محمد شہباز،محمد افضل بھٹی، تسنیم اعجاز، نور محمد بسمل، افضل چیمہ، ندیم احمد سہیل ، مصباح النبی بھٹی اور محمد اویس کو منتخب کیا گیا ہے۔

تربیت

مزید :

صفحہ آخر -