پاکستان نئی بھارت حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے،عبدالباسط

پاکستان نئی بھارت حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے،عبدالباسط

  

               نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد پاکستان نئی بھارتی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے وزیراعظم کے تصور کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بناکر ایک نئی شروعات کرنا چاہتاہے۔عبدالباسط نے کہا کہ تجارت ایک ترجیحی شعبہ ہے جس میں دونوں ملک مل کر کام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ فریقین تجارت کے لئے غیر محصولاتی رکاوٹیں کم کرسکتے ہیں۔بھارت اور افغانستان کے تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو افغانستان کے لئے بہتر ہے وہی پاکستان کے لئے بھی بہتر ہے

مزید :

صفحہ اول -