رحیم یار خان ،راجن پور حساس قرار،ریلوے ٹریک کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کا فیصلہ

رحیم یار خان ،راجن پور حساس قرار،ریلوے ٹریک کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کا ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے اور پنجاب حکومت نے رحیم یار خان اور راجن پور کو حساس اضلاع قرار دیتے ہوئے ریلوے ٹریک کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر پنجاب پولیس اور ریلوے پولیس مشترکہ پٹرولنگ کریں گے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جس کی صدارت وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کی اس میں پنجاب میں ریلوے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں ہوم سیکریٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان، آئی جی پنجاب خان بیگ، جنرل منیجرآپریشنز ریلویز انجم پرویز،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر محمد خالد، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین، ڈی آئی جی ریلوے پولیس منیر چشتی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں رحیم یارخان اور راجن پور کو حساس اضلاع قرار دیتے ہوئے مین لائن ون اور مین لائن ٹو کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا جس میں پنجاب پولیس اور ریلوے پولیس کی مشترکہ پٹرولنگ بھی شامل ہے۔

 رحیم یار خان ،راجن پور

مزید :

صفحہ آخر -