فیصل آباد،سیاسی شخصیت چودھری خالد باجوہ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

فیصل آباد،سیاسی شخصیت چودھری خالد باجوہ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

  

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر چک جھمرہ فیصل آباد کی معروف سیاسی شخصیات اور پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری خالد مصطفی باجوہ نے متعدد شخصیات کے ہمراہ ملاقات کی اور حسن مصطفی باجوہ، چودھری سرور گجر و سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کی جو خدمت کی اور معاشرہ کے ہر طبقہ باالخصوص عام آدمی کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو تاریخی اقدامات کیے گئے ان پر عوام آج ان کا دور یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی دور میں امن و امان کی صورتحال آج کی نسبت بہت بہتر تھی، کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاءکی قیمتیں بھی کم تھیں، ن لیگ کے حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، عوام کو بجلی ملتی ہے نہ گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب عوام کیلئے لوڈشیڈنگ کے بدترین عذاب کے دعوے کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے چودھری خالد باجوہ اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کرتے ہیں اور دوستوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔

شمولیت

مزید :

صفحہ آخر -