لاہور ہائیکورٹ ،آئندہ ہفتے کیلئے49سنگل اور 19ڈویژن بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ ،آئندہ ہفتے کیلئے49سنگل اور 19ڈویژن بنچ تشکیل

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر49سنگل اور 19ڈویژن بنچز تشکیل دے دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے عدالتی روسٹر جاری کر دیا۔جاری شدہ عدالتی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ صدر نشست کے لئے 30سنگل،بارہ ڈویژن اور 13خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 5سنگل ،2 ڈویژن جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے بھی 5سنگل اور 2ڈویژن بنچ تشکیل دے دئیے گئے۔ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 9 سنگل اور 3سنگل بنچ بھی تشکیل دے دئیے۔نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے سے اہم اور فوری نوعیت کے ہزاروں آئینی،فوجداری اور دیوانی مقدمات کے علاوہ متعدد اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -