یاد نامہ لالہ صحرائی کی تقریب تعارف ، آج منصورہ میں ہو گی
لاہور(پاکستان رپورٹ) حلقہ علم و ادب و لالہ صحرائی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی مرتب کردہ کتاب ”یاد نامہ لالہ صحرائی“ کی تقریب تعارف 4مئی (آج) بروز اتوار سوا پانچ بجے شام منصورہ آڈیٹوریم (منصورہ، ملتان روڈ) میں ہو گی تقریب کی صدارت لیاقت بلوچ کریں گے مہمان خصوصی ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی ہوں گے۔الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمٰن شامی، ڈاکٹر فرید پراچہ اور ڈاکٹر عبدالغنی فاروق اظہار خیال کریں گے۔