لاہور ہائیکورٹ کا مطلقہ خاتون پر تشدد اور بچے کو پٹخ کر قتل کرنے کے واقعہ کا از خود نوٹس

لاہور ہائیکورٹ کا مطلقہ خاتون پر تشدد اور بچے کو پٹخ کر قتل کرنے کے واقعہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے شادی سے انکار پر مطلقہ خاتون پر تشدد کرنے اور اسکے پانچ سالہ بچے کو زمین پر پٹخ کر قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ مانانوالہ کی رہائشی مطلقہ خاتون شازیہ بی بی کو محسن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اٹھا کر اپنے گھر لے آیا اور شادی پر مجبور کرنے لگا۔ خاتون کے انکار پر ملزمان نے اسے مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ اسی دوران خاتون کی گود میں اٹھایا ہوا پانچ سالہ بچہ شیر حیدر رونے لگ گیا جسے ملزم محسن نے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جو موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم محمد حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سیشن جج شیخوپورہ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -