چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ

چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ کیا،چیمبر میں عدالتی اور عدلیہ کے انتظامی معاملات بھی نمٹائے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کر کے عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان نے چیمبر میں بیٹھ کرعدالتی اور انتظامی معاملات نمٹائے۔

مزید :

صفحہ آخر -